ہفتہ، 14-ستمبر،2024
( 11 ربیع الاول 1446 )
ہفتہ، 14-ستمبر،2024

EN

اسرائیلی کا ڈرون حملہ؛ 3 فلسطینی کمانڈر، حزب اللہ رہنما شہید

29 اگست, 2024 09:23

شام کے دارالحکومت دمشق میں اسرائیلی قابض فوج نے ڈرون حملہ کرکے 3 فلسطینی مزاحمتی کمانڈرز اور ایک حزب اللہ رکن کو شہید کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی ڈرون نے شام کی سرحد پر موجود ایک گاڑی کو نشانہ بنایا جس میں 4 افراد سوار تھے جبکہ گاڑی میں کسی قسم کو کوئی اسلحہ موجود نہیں تھا۔

اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ انکے حملے میں اسرائیلی فضائیہ نے اسلامک جہاد موومنٹ کے رہنما فارس قاسم کو شام اور لبنان کی سرحد کے قریب ایک حملے میں شہید کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: غزہ؛ فلسطینیوں نے ‘پلاسٹک اور کوڑا کرکٹ’ سے ڈیزل بناڈالا

فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فارس قاسم شام اور لبنان میں اسلامک جہاد موومنٹ کے آپریشنز ڈیپارٹمنٹ کے اہم عہدیدار تھے۔

مزید پڑھیں: فلاڈیلفیا کوریڈور؛ اسرائیلی فوج کی موجودگی برداشت نہیں

دوسری جانب اسلامک جہاد اور حزب اللہ نے حملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری غزہ جنگ کے بعد حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے جبکہ غزہ میں 40 ہزار سے فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top