بدھ، 9-اکتوبر،2024
بدھ 1446/04/06هـ (09-10-2024م)

اسرائیل کے لبنان پر فضائی حملے جاری؛ مزید 105 افراد شہید

30 ستمبر, 2024 12:22

لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد بھی اسرائیل کے فضائی حملے جاری ہیں، جس کے نیتجے میں مزید 105 افراد شہید ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لبنان کی وادی بقاع اور عین الدلب سمیت دیگر علاقوں میں اسرائیلی بمباری سے مزید 105 افراد شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔

اسرائیلی فضائیہ نے غزہ کے بعد بیروت میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں معصوم شہریوں کی جانوں کو نقصان پہنچا۔

مزید پڑھیں: حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کو کیسے ٹارگٹ کیا گیا، اہم تفصیلات جاری

دوسری جانب اسرائیلی فوج کی جانب سے حزب اللہ کے 120 مقامات کونشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے بھاری جنگی ہتھیاروں اور گاڑیوں کے ہمراہ لبنان کی سرحد کی طرف پیش قدمی جاری ہے جس سے لبنان پر زمینی حملے کے خدشات گہرے ہوتے جا رہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top