مقبول خبریں
امریکا نے جنگ بندی معاہدوں کی آڑ میں اسرائیل کو فوجی امداد فراہم کردی
امریکا نے غزہ اور لبنان میں اسرائیلی جارحیت کی پشت پتاہی کرتے ہوئے اسرائیل کو مزید 8.7 ارب ڈالر کی فوجی امداد فراہم کردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے جنگ بندی معاہدوں کی آڑ میں غزہ اور لبنان میں مظوم شہریوں کی نسل کشی کرنے کیلئے اسرائیل کو مزید فوجہ امداد فراہم کردی۔
اسرائیل نے لبنان اور غزہ میں جنگ بندی کے عالمی مطالبات کو مسترد کرتے ہوئے جمعرات کو ایک بیان میں کہا ہے کہ اُس نے اپنی فوجی مہم جوئی کو جاری رکھنے کیلئے امریکا سے مزید 8.7 ارب ڈالر کا امدادی پیکیج حاصل کرلیا ہے۔
مزید پڑھیں: اسرائیلی وزیر اعظم نے جنگ بندی سے انکار کر دیا
پیکیج میں جنگ کے وقت کی ضروری خریداری کے لیے 3.5 ارب ڈالر شامل ہیں جو پہلے ہی موصول ہو چکے ہیں جبکہ 5.2 ارب ڈالر فضائی دفاعی نظام کیلئے مختص کیے گئے ہیں جن میں آئرن ڈوم اینٹی میزائل سسٹم اور ایک جدید لیزر سسٹم شامل ہے۔
مزید پڑھیں: لبنان میں زمینی کارروائی؛ اسرائیل کیلئے حزب اللہ کا ‘جال’ قرار
دوسری جانب امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کا کہنا ہے کہ امریکا اسرائیل کو فوجی امداد فراہم کرتا رہے گا، اس سے فرق نہیں پڑتا کہ لبنان اور غزہ میں کیا ہورہا ہے۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری غزہ جنگ میں ابتک 42 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔