مقبول خبریں
اسرائیل کی لبنان میں زمینی کارروائی؛ حزب اللہ کا بھرپور جواب
اسرائیلی فوج لبنان میں زمینی کارروائی کیلئے فضائیہ کی مدد سے بڑا آپریشن لانچ کرنے کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قابض صہیونی افواج نے لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کیخلاف ٹارگٹڈ کارروائی کیلئے زمینی کارروائی شروع کردی ہے۔
قابض اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ لبنان کے جنوبی علاقے میں حزب اللہ کے فوجی اہداف پر حملے کیے جارہے ہیں تاکہ سرحدی علاقوں پر قبضہ حاصل کیا جاسکے۔
مزید پڑھیں: حزب اللہ کے نائب سربراہ کا اسرائیل پر حملے جاری رکھنے کا اعلان
دوسری جانب لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کی جانب سے اسرائیلی فوج کے خلاف بھرپور دفاعی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ درجنوں فوجی ساز و سامان کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔
حزب اللہ کے نائب رہنما نعیم قاسم کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی زمینی کارروائی کیلئے تیار ہیں، دشمن کو بھرپور جواب دیا جائے گا۔