مقبول خبریں
یرغمالیوں کی رہائی؛ یحیٰی سنوار کو اسرائیل کی بڑی پیشکش
اسرائیلی عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے اسرائیل حماس کے سربراہ یحیٰی السنوار کو غزہ سے نکلنے کا محفوظ راستہ دینے کی پیشکش کی تھی۔
امریکی ٹی وی چینل سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے اسرائیلی عہدیدار نے کہا کہ اگر حماس یرغمالیوں کو رہا کرتی ہے تو بدلے میں اسرائیل حماس کے سربراہ یحیٰی السنوار کو غزہ سے نکلنے کا محفوظ راستہ دینے کی ممکنہ پیشکش کی تھی۔
یرغمال اور لا پتا افراد سے متعلق اسرائیلی رابطہ کار گال ہیرش نے کہا کہ اگر بقیہ تمام 101 یرغمالی واپس لوٹ آئے تو میں سمجھتا ہوں کہ ہم یحیٰی السنوار اور انکے ساتھ شامل ہونے والوں کو محفوظ گزر گاہ دے سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: فلاڈیلفیا کوریڈور؛ مصر کو فلسطینیوں کی یاد ستانے لگی
انہوں نے کہا کہ حماس سربراہ اگر ہتھیار اور مزاحمت سے دستبرداری جنگ کے خاتمے کیلئے مددگار ہوسکتی ہے۔
بلومبرگ کو دیے گئے انٹرویو میں اسرائیلی عہدیدار گال ہیرش نے اپنی بات کو دہرایا کہ السنوار اور ان کے اہلخانہ کو اور جو کوئی بھی ان کے ساتھ شامل ہونا چاہے، ان سب کو محفوظ راہ داری فراہم کرنے تیار ہوں، ہم یرغمالیوں کی واپسی چاہتے ہیں اور ہتھیار اور مزاحمت سے دستبرداری ہمارا اولین موقف ہے۔
مزید پڑھیں: سرزمین حفاظت جرم بن گئی! سوئزرلینڈ نے حماس پر پابندی عائد کردی
انکا مزید کہنا تھا کہ غزہ حماس کی مزاحمت کے خاتمے کا اعلان کے بعد نیا نظام دوسری انتظامیہ سنبھالے گی۔
واضح رہے کہ یحیٰی السنوار پر الزام ہے کہ 7 اکتوبر حملے کے وہ ماسٹر مائنڈ تھے جس میں اسرائیلیوں کی ہلاکت ہوئی جبکہ بعدازاں ابتک اسرائیل نے 41 ہزار سے زائد فلسطینی شہید کردیے ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔