مقبول خبریں
اسرائیل کا ایک اور حماس رہنما کو شہید کرنے کا دعویٰ
اسرائیلی فوج نے ایک مرتبہ پھر 7 اکتوبر کو غزہ جنگ میں شامل ہونے والے حماس کے ایک رہنما کو قتل کرنے کا دعویٰ کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر کو حملے کے دوران وائرل ہوئی ایک ویڈیو میں دیکھائی دے رہے حماس رہنما کو شہید کردیا گیا ہے، جن کی شناخت احمد فوزی وادیہ کے نام سے ہوئی ہے۔
اسرائیل کا کہنا ہے کہ احمد فوزی وادیہ ایک گلائیڈر پر نیتیو ہاسارا کی بستی پر گیا اور پھر تعسا خاندان کے شہریوں پر حملہ کیا تھا۔
مزید پڑھیں: یرغمالی تابوتوں میں چاہئیں یا زندہ! اسرائیل سوچ لے، حماس
قبل ازیں گزشتہ دنوں بھی اسرائیل نے شام کے دارالحکومت دمشق میں اسرائیلی قابض فوج نے ڈرون حملہ کرکے 3 فلسطینی مزاحمتی کمانڈرز اور ایک حزب اللہ رکن کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا تھا تاہم مزاحمتی تنظیموں نے کوئی تصدیق نہیں کی۔
مزید پڑھیں: حزب اللہ سے ناکامی پر ‘بزدل اسرائیلی کمانڈر’ نے استعفیٰ دے دیا
واضح رہے کہ اسرائیل 7 اکتوبر کے حملے کو جواز بناکر غزہ میں 40 ہزار سے زائد فلسطینیوں کا قتل عام کرچکا ہے جس میں زیادہ شہادتیں خواتین اور بچوں کی ہیں۔