مقبول خبریں
اسرائیل کا حماس کے سرکردہ کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ
اسرائیلی فوج کے مغربی کنارے کے علاقے جنین میں چھاپا مار کارروائی کے دوران حماس کے ایک سرکردہ کمانڈر وسام حازم کو شہید کرنے کا دعویٰ کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جنین میں آج مسلسل تیسرے روز بھی اسرائیلی فوج کی جارحیت جاری رہی اور آپریشن کے نام 16 مظلوم فلسطینیوں کو شہید کردیا۔
گزشتہ روز اسلامی جہاد گروپ کے کمانڈر کی شہادت کے بعد اسی علاقے میں حماس کے عسکری کمانڈر وسام حازم کو شہید کرنے کا اعلان کیا۔
مزید پڑھیں: فلسطینی اسرائیلی فوجیوں کیخلاف ‘فدائی حملوں’ کیلئے تیار ہوجائیں
دوسری جانب ایک گاڑی پر ڈرون سے حملہ کرکے حماس کے 3 اہم کمانڈرز کو شہید کردیا گیا۔
مزید پڑھیں: اسرائیل انسداد پولیو مہم کیلئے غزہ حملوں میں 3 روز کے وقفے پر رضامند
اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گاڑی سے بھاری اسلحہ اور بڑی مقدار میں کرنسی ملی ہے تاہم حماس کی جانب سے اس دعوے پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔
دوسری جانب صرف آج مغربی کنارے میں اسرائیل کے حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔