جمعرات، 19-ستمبر،2024
بدھ 1446/03/15هـ (18-09-2024م)

‘شہید اسماعیل ہنیہ کا قتل؛ انٹیلی جنس کامیابی نہیں بلکہ بزدلی ہے’

31 جولائی, 2024 19:44

غزہ میں حماس کے نائب چیئرمین خلیل الحیا کا کہنا ہے کہ شہید اسماعیل ہنیہ کا قتل دشمن کی انٹیلی جنس کامیابی نہیں بلکہ بزدلی کی نشانی ہے۔

حماس کے نائب چیئرمین خلیل الحیا کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مزاحمتی تحریک کے سربراہ شہید اسماعیل ہنیہ کسی خفیہ جگہ پر نہیں تھے جو انٹیلی جنس کامیابی ہوگی بلکہ بزدلی کی نشانی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حماس کمانڈر اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے باوجود طوفان الااقصیٰ آپریشن نہیں روکے گا، ہمارے سربراہ نے اپنے مذہب اور اپنے ملک کے لیے اپنی جان دی، قوم ان کی کمی محسوس کرے گی۔

مزید پڑھیں: حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ ایران میں اسرائیلی حملے میں شہید

نائب چیئرمین حماس کا کہنا تھا کہ دشمن نے "الاقصیٰ سیلاب” کے آغاز سے ہی مزاحمت کو الگ تھلگ کرنے کی کوشش کی، قابض اسرائیلی حکام جنگ کو بھڑکا کر خطے کو اپنی لپیٹ میں لینا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی فوج و ریاست کمانڈر اسماعیل ہنیہ کو قتل کرنے کے جرم کی بھاری قیمت چکانے کی تیار رہے، تحریک اپنی حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں جو کسی رہنما کی شہادت یا موت سے منحرف نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیں: غزہ جنگ؛ اسماعیل ہنیہ کے خاندان کے کتنے افراد شہید ہوئے؟

خلیل الحیا نے کہا کہ حماس کا دشمن کے ساتھ انتخاب مزاحمت ہے اور اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے اور یہی وہ راستہ ہے جس پر ہم اپنے لوگوں کو متحد کرتے ہیں، القسام بریگیڈ ہنیہ کے قتل کو بے حساب نہیں جانے دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حماس کا جو سربراہ اسماعیل ہنیہ کی جگہ لے گا وہ اسی راستے پر چلے گا، ایرانی حکام کی جانب سے مکمل تحقیقات کا انتظار کر رہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top