جمعرات، 19-ستمبر،2024
بدھ 1446/03/15هـ (18-09-2024م)

اسماعیل ہنیہ کی شہادت؛ ملک کے مختلف شہروں غائبانہ نمازِ جنازہ ادا

31 جولائی, 2024 20:40

کراچی، اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ شہید کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

جماعت اسلامی کے تحت کراچی میں نیو ایم اے جناح روڈ پر امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ محمد حسین محنتی کی امامت میں اسماعیل ہنیہ شہید کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں شہر بھر سے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

شرکاء نے اسماعیل ہانیہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور پرجوش نعرے لگائے، شرکاء نے فلسطین و جماعت اسلامی کے جھنڈے اور اسماعیل ہانیہ کی تصاویر والے پلے کارڈ ز اٹھائے ہوئے تھے۔ اس موقع پر خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔

مزید پڑھیں: حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ ایران میں اسرائیلی حملے میں شہید

حیدرآباد میں اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نماز جنازہ جماعت اسلامی کے ضلعی دفتر کے سامنے اسٹیشن روڈ پر ادا کی گئی۔

سیو غزہ کے پلیٹ فارم سے اسلام آباد ڈی چوک پر شہید اسماعیل ہانیہ کی غائبانہ نماز جنازہ سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی امامت میں ادا کی گئی۔

مزید پڑھیں: غزہ جنگ؛ اسماعیل ہنیہ کے خاندان کے کتنے افراد شہید ہوئے؟

اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر غائبانہ نماز جنازہ کا سب سے بڑا اجتماع راولپنڈی میں ہوگا جہاں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان غائبانہ نماز جنازہ پڑھائیں گے۔

غائبانہ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد دھرنے کے شرکاء مریڑ حسن تک مارچ کرینگے، نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد کارکنان واپس دھرنا پنڈال میں واپس آئیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top