مقبول خبریں
ایرانی صدر مسعود پیشکیان نے علاقائی جنگ کے ناقابل تلافی نتائج سے خبردار کر دیا
تہران: ایرانی صدر نے اسرائیل کو تل ابیب اور لبنان میں حزب اللہ کے درمیان تنازع کے ناقابل تلافی نتائج سے خبردار کر دیا۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی صدر مسعود پیشکیان نے کہا کہ ہم مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی وجہ نہیں بننا چاہتے کیونکہ اس کے نتائج ناقابل تلافی ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم امن کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، ہم جنگ نہیں چاہتے، یہ اسرائیل ہے جو یہ سب کچھ پیدا کرنا چاہتا ہے۔ ایرانی صدر نے عالمی برادری پر غزہ میں اسرائیل کی نسل کشی پر خاموشی اختیار کرنے کا الزام عائد کیا۔
مزید پڑھیں:سابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی اہم وجہ سامنے آگئی
قبل ازیں اسرائیل نے پیر کے روز حزب اللہ کے خلاف شدید فضائی حملوں کا سلسلہ شروع کیا تھا، جس کے نتیجے میں لبنان میں تقریبا ایک سال سے جاری لڑائی کا یہ سب سے مہلک دن بن گیا تھا۔
ایرانی صدر پیشکیان نے کہا کہ وہ کسی بھی ایسے گروپ کا دفاع کریں گے جو اپنے حقوق اور اپنا دفاع کر رہا ہے۔ یہ پوچھے جانے پر کہ آیا ایران اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان تنازعمیں داخل ہو جائے گا، انہوں نے اس کی تفصیل نہیں بتائی۔
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل، جو نیویارک میں بھی موجود ہیں، نے اس صورت حال کو تقریبا مکمل جنگ قرار دیا ہے۔ بوریل نے عالمی رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ اسے روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں، انہوں نے مزید کہا: ‘یہاں نیو یارک میں ایسا کرنے کا وقت ہے۔