مقبول خبریں
ایران، پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ؛ ٹاسک فورس بنانے پر اتفاق
ایران اور پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کے معاملے پر ایرانی صدر مسعود پیزشکیان اور وزیر اعظم شہباز شریف نے مشترکہ ٹاسک فورس بنانے پر اتفاق کیا۔
نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ملاقات کے دوران ایرانی صدر اور وزیراعظم شہباز شریف نے گیس پائپ لائن منصوبے پر چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مشترکہ مسائل کے حل پر زور دیا۔
ایرانی صدر نے علاقائی ممالک کو ملانے کیلئے ایک وسیع سڑک اور ریل نیٹ ورک کے قیام کا خیال بھی پیش کیا اور کہا کہ اس منصوبے کیلئے ایک جامع منصوبہ کی ضرورت ہے جس میں سیکورٹی، سیاسی، اقتصادی اور نقل و حمل کے تمام پہلوؤں کو شامل کیا جائے۔
پیزشکیان نے کہا کہ یہ منصوبہ علاقائی ممالک کی ترقی کو تیز کرے گا، اقوام کو ایک دوسرے کے قریب لائے گا اور تمام ممالک کے مفادات کو پورا کرے گا۔