بدھ، 9-اکتوبر،2024
بدھ 1446/04/06هـ (09-10-2024م)

ایران نے اسرائیل پر سیکڑوں میزائل داغ دیے

01 اکتوبر, 2024 22:42

ایران نے لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ اور فلسطینی تنظیم حماس شہید کمانڈر اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے جواب میں اسرائیل پر سیکڑوں بیلسٹک میزائل داغ دیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ 180 کے قریب میزائل داغے گئے جن میں سے بیشتر کو روک دیا گیا، میزائل حملے میں 2 افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ میزائل حملے میں تل ابیب میں موجود تین فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا، ایران نے پہلی بار نئے فتح ہائپرسونک بیلسٹک میزائلوں کا بھی استعمال کیا۔

ایرانی میزائل حملوں میں ایک عمارت حملے کی زد میں آئی اور تل ابیب کے قریب جافا میں فائرنگ سے 6 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد تل ابیب سمیت دیگر علاقوں میں جنگی سائرن بج اٹھے۔

مزید پڑھیں: "لبنان میں زمینی کارروائیاں محض اسرائیلی دعوؤں کے سوا کچھ نہیں”

اسرائیل کی جانب سے لبنان میں حملے میں حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد ایران کے حوالے سے سخت ردعمل کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔

قبل ازیں ایران کی سرزمین پر فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ کو ٹارگٹڈ نشانہ بنایا گیا تھا، جس کا الزام تنظیم اور تہران نے اسرائیل پر عائد کیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top