مقبول خبریں
ایران نے حزب اللہ کے حملوں سے اسرائیل کو کمزور قرار دیدیا
تہران: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنانی نے لبنان کے حزب اللہ گروپ کی جانب سے اسرائیل پر ڈرون اور میزائل حملے کی تعریف کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت لبنانی حزب اللہ کی کارروائیوں سے متعلق کچھ حقائق کو چھپانے، مسخ کرنے یا سنسر کرنے میں کامیاب ہوسکتی ہے، لیکن وہ اچھی طرح جانتی ہے کہ موجودہ حقائق تبدیل نہیں ہوںگے۔
انہوں نے کہا کہ حزب اللہ کا حملہ مقبوضہ علاقوں تک پھیلا ہوا ہے اور اسرائیل کو نقصان پہنچانے کیلئے اسٹریٹجک توازن میں بنیادی تبدیلیاں آئی ہیں۔
مزید پڑھیں:حماس اسرائیل جنگ بندی مذاکرات کسی معاہدے کے بغیر ختم
انہوں نے اسرائیل کی جامع حمایت پر امریکہ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جو حزب اللہ کے اقدامات کے وقت اور مقام کی پیش گوئی کرنے میں ناکام رہا ہے۔
حماس کے زیر انتظام غزہ کی وزارت صحت نے پیر کے روز کہا ہے کہ 7 اکتوبر سے اسرائیلی جنگ میں کم از کم 40،435 افراد شہید ہو چکے ہیں۔
خیال رہے کہ حماس نے غزہ میں جنگ بندی کیلئے اسرائیل کی نئی شرائط کو مسترد کر دیا ہے جب کہ مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں مذاکرات بغیر کسی پیش رفت کے ختم ہو گئے ہیں۔
فلسطینی گروپ کا وفد اتوار کے روز ثالثوں سے ملاقات کے بعد شہر سے روانہ ہوا جس نے 10 ماہ سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے امریکہ کی حمایت یافتہ تازہ ترین کوششوں میں پیش رفت کے امکانات پر مزید شکوک و شبہات کا اظہار کیا۔