بدھ، 9-اکتوبر،2024
بدھ 1446/04/06هـ (09-10-2024م)

حسن نصراللہ کی شہادت پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ

29 ستمبر, 2024 10:51

ایران نے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی شہادت پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔

اقوام متحدہ میں ایران کے مندوب امیر سعید ایرانی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کی جاری جارحیت کو روکنے کیلئے فوری اور فیصلہ کن کارروائی کرے۔

قبل ازیں لبنان کے حزب اللہ گروپ نے ہفتے کے روز اپنے رہنما حسن نصراللہ کی شہادت کی تصدیق کی تھی جبکہ اسرائیل نے کہا تھا کہ اس نے ایک روز قبل دعویٰ کیا تھا کہ جنوبی بیروت پر حملے میں حسن نصراللہ کو شہید کر دیا تھا۔

مزید پڑھیں:حسن نصر اللہ کی شہادت؛ حزب اللہ کا نیا سربراہ کون ہوگا؟

تاہم ہفتے کے روز حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ اپنے عظیم شہید ساتھیوں میں شامل ہو گئے ہیں جن کی انہوں نے تقریبا 30 سال تک قیادت کی۔

قبل ازیں اسرائیلی فوج نے کہا تھا کہ نصراللہ کو جمعے کے روز بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے دہییہ میں ایک رہائشی عمارت کے نیچے گروپ کے زیر زمین ہیڈ کوارٹر پر کیے گئے حملے میں مارنے کا دعویٰ کیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top