مقبول خبریں
آئی فون سستے ہوگئے! نئی قیمتوں میں حیران کن کمی
بھارتی حکومت کی جانب سے درآمدی اسمارٹ فونز پر ڈیوٹی میں کمی کے بعد ایپل نے اپنے پرو آئی فون ماڈلز کی قیمتوں بڑی کمی کردی۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے درآمدی ڈیوٹی 20 فیصد سے کم کرکے 15 فیصد کرنے کے فیصلے کے بعد ایپل نے اپنے پرو آئی فون ماڈلز کی قیمتوں میں 3 فیصد سے 4 فیصد تک کمی کا اعلان کیا ہے۔
آئی فون 13، 14، 15 کی قیمتوں میں تقریباً 3.6 ڈالر (یعنی ایک ہزار سے 7 ہزار 700 پاکستانی روپوں) تک کمی ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ آئی فون 15 پرو میکس کی قمیت میں (20 ہزار سے زائد پاکستانی روپوں کی کمی) دیکھنے میں آئی ہے۔
یہ پہلا موقع ہے جب ایپل نے ہندوستان میں موجودہ نسل کے پرو ماڈلز کی قیمتیں کم کیں۔
قیمت میں کمی کے باوجود آئی فونز بھارت میں نسبتاً مہنگے رہتے ہیں، سب سے سستا آئی فون 15 پرو ماڈل کی قیمت $1,550 ہے، جو کہ امریکا میں $999 میں دستیاب ہے۔