جمعرات، 19-ستمبر،2024
بدھ 1446/03/15هـ (18-09-2024م)

پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سروسز معطل

31 جولائی, 2024 17:15

پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

سائبر سکیورٹی اور انٹرنیٹ کی گورننس پر نظر رکھنے والی ایک واچ ڈاگ تنظیم نیٹ بلاکس نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان میں انٹرنیٹ کنکٹیویٹی میں خلل آئی ہے۔

انٹرنیٹ سروسز معطلی کی اصل وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی جب کہ پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ وہ فی الحال صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ یہ مسئلہ ممکنہ طور پر مقامی نیٹ ورک کے مسئلے کے بجائے بین الاقوامی ٹریفک سے متعلق ہے۔

فوٹو — اسکرین شاٹ

میٹا کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بشمول فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام تک رسائی متاثر نہیں ہوئی حالانکہ کچھ دیگر نیٹ ورکس نے خلل کی اطلاع دی ہے۔

پاکستان کی ایک ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی نیاٹیل نے بتایا ہے کہ اس کی خدمات متاثر نہیں ہوئی ہیں۔

اس کے علاوہ کچھ جنوبی شہروں کو معمولی مسائل کا سامنا کرنا پڑا جو بعد میں حل ہوگئے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top