ہفتہ، 14-ستمبر،2024
( 11 ربیع الاول 1446 )
ہفتہ، 14-ستمبر،2024

EN

انٹرنیٹ سب میرین کیبل کی وجہ سے متاثر ہے، پی ٹی اے نے فائروال کی تردید کردی

21 اگست, 2024 15:15

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نےانٹرنیٹ بندش کی وجہ زیر سمندر موجود کیبل میں خرابی کو قرار دیا ہے۔

انٹرنیٹ کی بندش پر انٹرنیٹ صارفین اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کے اداروں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنے کے بعد بالآخر پی ٹی اے نے اس معاملے پر تبصرہ کردیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آبدوز کنسورشیم نے ہمیں مطلع کیا ہے کہ سب میرین کیبل میں خرابی کی وجہ سے انٹرنیٹ سروسز متاثر ہوئی ہیں جسے 27 اگست تک حل کرلیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سات فائبر آپٹک کیبلز پاکستان سے منسلک ہیں جن میں سے ایک کو نقصان پہنچا ہے۔

پی ٹی اے سربراہ کا یہ بیان انٹرنیٹ کی موجودہ سست روی اور محدود رابطے کے تناظر میں سامنے آیا ہے جس کی وجہ ماہرین اور اسٹیک ہولڈرز نے سوشل میڈیا پر قابو پانے کے لیے انٹرنیٹ فائر وال کی مبینہ ٹیسٹنگ کو قرار دیا ہے، جو ناپسندیدہ مواد کو زیادہ سے زیادہ ناظرین تک پہنچنے سے روکنے کے لیے فلٹرز سے لیس ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

انٹرنیٹ فائروال سے معیشت کو کتنا نقصان ہوسکتا ہے؟

فائروال تنصیب کا فیصلہ عمران خان حکومت نے کیا، رپورٹ

وائرلیس اینڈ انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ڈبلیو آئی ایس پی اے پی) پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی اور آئی ٹی ماہرین نے اس معاملے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

تاہم حکومت نے اس معاملے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے اور وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ نے انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس (وی پی این) کے استعمال کو ان کے فون سست ہونے کی وجہ قرار دیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top