بدھ، 9-اکتوبر،2024
بدھ 1446/04/06هـ (09-10-2024م)

حسن نصر اللہ کی تدفین کب، کہاں اور کیسے ہوگی؟

01 اکتوبر, 2024 15:39

حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصر اللہ کی تدفین سے متعلق معلومات واضح نہ ہوسکیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلا امکان یہ ہے کہ شہید سید حسن نصراللہ کی تدفین، بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے یا جنوبی لبنان یا وادی بیکا میں بڑے عوامی اجتماع میں منعقد کی جاسکتی ہے،لیکن اسرائیلی درندگی کے باعث فی الحال یہ امکان ممکن نہیں لگتا ہے۔

دوسرا امکان یہ ہے کہ بیروت میں شہید سید حسن نصراللہ کے اہل خانہ اور قریبی عزیزو اقاریب کی موجودگی میں کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: اسرائیل کی لبنان میں زمینی کارروائی؛ حزب اللہ کا بھرپور جواب

خیال رہے کہ 28 ستمبر کو اسرائیل نے بیروت حملوں میں لبنانی تحریک حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ اپنی بیٹی اور سینئیر کمانڈر سمیت شہید ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں: حسن نصر اللہ کی شہادت؛ کیا اسرائیل طاقتور حریف حزب اللہ کو کمزور کرسکا ہے؟

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس حملے میں حزب اللہ کے رہنما حسن نصر اللہ کو نشانہ بنایا گیا اور یہ حملے اُس وقت کیے گئے جب حزب اللہ کے کمانڈر مرکزی دفتر میں موجود تھے۔

واضح رہے کہ حزب اللہ سربراہ حسن نصر اللہ کی شہادت کے محض تین روز بعد قابض صہیونی فوج نے لبنان کی جنوبی سرحد پر زمینی آپریشن بھی شروع کردیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top