بدھ، 9-اکتوبر،2024
بدھ 1446/04/06هـ (09-10-2024م)

بیوی کو گرانے پر شوہر نے اپنے خلاف ہی ‘ایف آئی آر’ کٹوادی

26 ستمبر, 2024 19:34

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں ایک شخص نے اپنے ہی خلاف مقدمہ درج کروادیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے متاثرہ کے شوہر روی گوڑ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، ایف آئی آر میں موقف اپنایا گیا ہے کہ موٹر سائیکل چلاتے وقت غفلت برتنے کے نیتجے میں روڈ پر حادثہ پیش آیا، جس کے باعث بیوی گر گئی اور اُسے شدید چوٹیں آئی ہیں۔

خاتون کے سر اور ٹانگوں پر زخم آئے۔ اسے ہسپتال لے جایا گیا اور اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے۔ روی گوڑ کی اہلیہ زخموں کی وجہ سے بیان دینے کی حالت میں نہیں تاہم شوہر نے اُسکی حالت کا ذمہ دار خود کو ٹھہرایا ہے۔

ایف آئی آر میں شوہر نے 14 ستمبر کو رات 8 بجے کے قریب بتایا کہ میں (روی گوڑ) اپنے چھوٹے بھائی کارتک گوڑ کی اسکوٹر ایکٹیوا ایم پی 09 ڈی ایچ 8539 چلا رہا تھا۔

مزید پڑھیں: دنیا کے امیر ترین بھکاری کی دولت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

گوڑ نے بتایا کہ اس کی بیوی شانو گوڑ اور ایک 2 سالہ بیٹا موٹر سائیکل پر سوار تھے جنہیں لیکر کلینک جارہا تھا تاہم ٹریفک جام کی وجہ سے تعینات سیکورٹی اہلکاروں نے ٹریفک کو بی آر ٹی ایس کے اندر سے موڑ دیا جہاں میں نے لاپرواہی سے بائیک چلائی اور توازن کھو بیٹھا اور بیوی، بچے کے ساتھ پچھلی سیٹ پر بیٹھی تھی وہ سڑک پر گر گئی۔

بیوی کے سر اور دائیں پاؤں کی ایڑی پر چوٹیں آئیں۔ زخموں سے خون بہنے لگا۔ اندور کے رہنے والے لوک چند کشواہا اور آس پاس موجود دیگر لوگوں نے یہ واقعہ دیکھا۔

مقامی لوگوں کی مدد سے وہ متاثرہ کو اندور کے کیئر سی ایچ ایل اسپتال لے گیا اور اسے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں داخل کیا گیا تھا لیکن اب اسے چھٹی دے دی گئی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top