ہفتہ، 20-جولائی،2024
( 14 محرم 1446 )
ہفتہ، 20-جولائی،2024

EN

عمران خان کبھی ڈیل نہیں کریں گے لیکن بات چیت کیلئے تیار ہیں، علی امین گنڈا پور

22 مارچ, 2024 12:57

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کبھی ڈیل نہیں کریں گے لیکن وہ بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے توڑ پھوڑ کیس میں علی امین گنڈا پور کی ضمانت قبل از گرفتار کی درخواست منظور کرلی۔

ضمانت کے لیے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا سائفر سازش تھی اب بھی اپنے بیان پر قائم ہیں، غیرت مند پاکستانی کے گھر میں مداخلت ہونا بھی سازش کے زمرے میں آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سائفر سے متعلق ڈونلڈ لو کے بیان کی پاکستانی سفیر اسد مجید نے تصدیق کی تھی، اسد مجید کو بلاکر پوچھا جائے کہ بات چیت نہیں ہوئی تو سائفر کس نے بھیجا اور اگر امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری خارجہ ڈونلڈ لو سچ بول رہے ہیں تو پھر سائفر کیا تھا۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ سائفر اگر تھا ہی نہیں تو عمران خان کو سزا کیوں دی گئی، ملک کے اندر کسی کی مداخلت برداشت نہیں کریں گے، پاکستان  کے ساتھ جو تجربہ کیا اس نے عوام کو نقصان پہنچایا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کبھی ڈیل نہیں کریں گے البتہ انہوں نے ہمیشہ کہا کہ پاکستان کے لیے وہ بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top