مقبول خبریں
بھکاریوں کی آمد نہ روکی تو! سعودی عرب نے پاکستان کو خبردار کردیا
سعودی عرب نے پاکستان کو بھکاریوں کی آمد روکنے کیلئے مراسلہ ارسال کردیا۔
جی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے پاکستان کے مذہبی امور کو خط میں لکھا کہ پاکستانی بھکاریوں کو نہ روکا گیا تو عمرہ زائرین اور حجاج کرام پر اثر پڑ سکتا ہے۔
سعودی وزارت نے پاکستان کو انتباہ جاری کیا ہے کہ زائرین عمرے و حج کی ادائیگی کیلئے یہاں آتے ہیں اور پھر بھکاری کو روپ دھار لیتے ہیں۔
مزید پڑھیں: دنیا کے امیر ترین بھکاری کی دولت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
وزارت مذہبی امور نے عمرہ ایکٹ لانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں عمرہ کروانے والے ٹریولز کو قانونی دائرے میں لایا جائے گا۔
وزارت مذہبی امور نے پاکستانی بھکاریوں کو سعودی عرب جانے سے روکنے کیلئے حکومت سے بھی رابطہ کر لیا ہے۔