مقبول خبریں
"لگتا ہے پاکستانی کرکٹرز نے دودھ پینا بند کردیا ہے”
متنازع گلوکاری سے شہرت کی بلندی پر پہنچنے والے چاہت فتح علی خان نے کرکٹرز کو بھی مفید مشوروں سے نواز دیا۔
نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر سے گلوکار چاہت فتح علی نے گفتگو میں قومی ٹیم کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ سمجھ نہیں آرہا ہے گرین شرٹس کا مورال کیوں نیچے جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم ٹی20 ورلڈکپ میں امریکا سے ہار گئی اور اب بنگلادیش سے! مجھے لگتا ہے کرکٹرز نے دودھ پینا بند کردیا ہے۔
مزید پڑھیں: چاہت فتح علی خان کی انگریزی موسیقی میں انٹری، ویڈیو وائرل
چاہت فتح علی خان نے کہا کہ جب میں کرکٹ کھیلتا تھا تو دن میں 2 بار دودھ پیتا تھا، جس کی وجہ سے جسم ٹھیک رہتا ہے، میرا کرکٹر کو مشورہ ہے کہ دہی، پھل اور دودھ کا استعمال کریں۔
مزید پڑھیں: ہندو انتہا پسندوں نے اسٹیڈیم میں بنگلادیشی مداح کو تشدد کا نشانہ بناڈالا
انہوں نے مزید کہا کہ ہر ٹیم پر زوال ضرور آتا ہے، ایک وقت تھا بھارتی ٹیم میچ نہیں جیت پاتی تھی اور اب کہیں بھی جائے وہ بہت اچھی کرکٹ کھیلتی ہے۔
چاہت فتح علی خان کا اصل نام کاشف رانا ہے اور وہ پاکستان کے فرسٹ کلاس کرکٹر رہ چکے ہیں۔
انہوں نے ملک کے سب سے بڑے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ قائداعظم ٹرافی کے 1983 اور 1984 کے سیزن میں لاہور کی ٹیم کا حصہ تھے۔ انہوں نے 2 فرسٹ کلاس میچ کھیلے جس میں انہوں نے 3 اننگز میں 16 رنز بنائے۔