مقبول خبریں
پاکستان بھر میں عام تعطیل کا اعلان
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر 12 ربیع الاول کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے سال 2024 کے کیلنڈر میں 12 ربیع الاول کو عام تعطیل کے طور پر درج کیا ہے۔ سرکاری سرکلر کے مطابق عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم 16 ستمبر 2024 بروز پیر کو منائی جائے گی۔
مزید پڑھیں:سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان
تاہم حتمی فیصلہ نئے اسلامی مہینے کا چاند نظر آنے کے بعد کیا جائے گا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل بدھ (4 ستمبر) کو ہوگا۔
ذرائع کے مطابق اگر چاند 4 ستمبر کو نظر آتا ہے تو پہلا ربیع الاول 5 ستمبر کو ہوگا جبکہ 12 ربیع الاول 16 ستمبر کو ہوگا۔
خیال رہے کہ ملک بھر میں جوش وجذبے سے عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم ہر سال 12 ربیع الاول کو منائی جاتی ہے۔