مقبول خبریں
حکومت کا طلبا کو خوبصورت لڑکیوں سے ہوشیار رہنے کا مشورہ
بیجنگ: چین کی ریاستی سلامتی ایجنسی نے چینی طلبا کو خوبصورت خواتین اور مردوں سے تعلق قائم رکھنے پر خبر دار کردیا۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق چینی حکومت نے حساس معلومات تک رسائی رکھنے والے چینی طالب علموں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ‘خوبصورت مردوں’ یا ‘خوبصورت خواتین’ کی طرف راغب نہ ہوں جو انہیں غیر ملکی طاقتوں کیلئے جاسوسی کرنے پر مجبور کر سکتی ہیں۔
بیجنگ کی وزارت برائے ریاستی سلامتی (ایم ایس ایس) نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ سال وی چیٹ اکاؤنٹ کھولنے کے بعد سے غیر ملکی جاسوس چینیوں کو اپنے ملک سے غداری کا لالچ دینے کیلئے کوشاں ہیں۔
ریاستی سلامتی نے متنبہ کیا ہے کہ غیر ملکی جاسوس ’ان گنت بھیس رکھتے ہیں اور یہاں تک کہ اپنی جنس بھی تبدیل کرسکتے ہیں‘ اور شہریوں سے کہا ہے کہ وہ ملک کو لاحق خطرات کے خلاف "1.4 بلین دفاعی لائنیں بنائیں”۔
انہوں نے غیر ملکی انٹیلی جنس ایجنسیوں پر چینی طالب علموں کو راغب کرنے کیلئے "رومانوی جال” استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکی جاسوس ملازمت کے اشتہارات اور یہاں تک کہ آن لائن ڈیٹنگ کا استعمال کر رہے ہیں تاکہ نوجوان طالب علموں، خاص طور پر ‘حساس سائنسی تحقیقی ڈیٹا’ تک رسائی رکھنے والے طالب علموں کو خفیہ معلومات فراہم کرنے کیلئے ‘لالچ اور مجبور’ کیا جا سکے۔
ایم ایس ایس نے یہ نہیں بتایا کہ اس مبینہ اسکیم کے پیچھے کون سے ممالک ہیں یا تھے لیکن اس نے متنبہ کیا کہ جاسوس خود کو یونیورسٹی اسکالرز، سائنسی محققین یا کنسلٹنٹس کے طور پر پیش کر سکتے ہیں اور طالب علموں کو "ٹارگٹڈ دراندازی” میں نقد رقم کی کمی کا لالچ دے سکتے ہیں۔