ہفتہ، 14-ستمبر،2024
( 11 ربیع الاول 1446 )
ہفتہ، 14-ستمبر،2024

EN

حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا

02 ستمبر, 2024 19:06

وفاقی حکومت نے اپنے اعلان پر یوٹرن لیتے ہوئے یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا۔

ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین اور حکومت کے مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے تحت حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز بند نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا، اس کا اعلان ملازمین کی مذاکراتی ٹیم کچھ دیر میں کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین کے درمیان ہونے والے مذاکرات مین وفاقی وزیر صنعت رانا تنویر بھی شریک تھے، ان کا کہنا تھا کہ یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن کو بند کرنے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں۔

رانا تنویر حسین نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن کی تنظیم نو کے مختلف آپشنز پر کام ہو رہا ہے، شفافیت لانے کے لئے سبسڈی کا نیا طریقہ کار وضع کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ

وفاقی وزیر نے کہا کہ یو ایس سی بند کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے کوئی یکطرفہ اقدام نہیں کیا جائے گا، تمام فیصلے ملازمین سمیت اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ہوں گے اور سرکاری ملازمین کے مفادات کا تحفظ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل وفاقی حکومت نے ملک بھر میں ساڑھے چار ہزار سے زائد یوٹیلٹی اسٹور بند کرنے کے لیے یوٹیلیٹی اسٹورز انتظامیہ کو دو ہفتوں کا وقت دیا تھا۔

حکومت کے مجوزہ فیصلے سے 11 ہزار سے زائد ملازمین کا مستقبل داؤ پر لگا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top