مقبول خبریں
انٹرنیٹ کی بندش سے ملکی معیشت کو کتنے اربوں کا نقصان پپہنچا؟
اعداد و شمار جمع کرنے والی جرمنی کی ایک کمپنی اسٹیٹسٹا کے مطابق 2023 میں انٹرنیٹ کی بندش کی وجہ سے پاکستان کی معیشت کو 65 ارب روپے کا بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔
259 گھنٹوں تک جاری رہنے والی انٹرنیٹ کی بندش نے 8.3 ملین پاکستانیوں کو متاثر کیا اور ملک کو عالمی سطح پر معاشی نقصانات کے لحاظ سے ساتویں نمبر پر رکھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت 2023 میں سب سے طویل انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن کی فہرست میں سرفہرست ہے، جس کے 470 ملین صارفین متاثر ہوئے ہیں۔
بھارت میں انٹرنیٹ کی بندش کے نتیجے میں 80 ارب روپے کا معاشی نقصان ہوا جس سے 59 ملین صارفین متاثر ہوئے۔
روس کو 1350 گھنٹوں تک انٹرنیٹ کی بندش کی وجہ سے ایک اندازے کے مطابق 4 ارب ڈالر کا معاشی نقصان اٹھانا پڑا جس سے 113 ملین صارفین متاثر ہوئے۔
رپورٹ میں ممالک پر انٹرنیٹ کی بندش کے نمایاں معاشی اثرات کو اجاگر کیا گیا ہے اور معاشی نمو اور ترقی کی حمایت کے لئے مستحکم اور بلا تعطل انٹرنیٹ تک رسائی کی ضرورت پر زور دیا گیا۔