جمعرات، 19-ستمبر،2024
بدھ 1446/03/15هـ (18-09-2024م)

کراچی میں بارش کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟

01 اگست, 2024 09:03

کراچی کے مختلف علاقوں میں رات سے کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

شہر کے مختلف علاقوں بشمول صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، ٹاور، شارع فیصل، ملیر اور  قائدآباد میں تیز بارش سے سڑکیں زیر آب آگئیں جب کہ جگہ جگہ پانی کھڑا ہونے سے صبح سویرے نکلنے والے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

موسم کی صورتحال بتانے والے ادارے نے آج بھی کراچی میں بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 24 گھنٹے کےدوران مطلع ابر آلود اور موسم مرطوب رہ سکتا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ 4 اگست سے مشرقی سندھ سے شدت کی مون سون ہوائیں داخل ہوں گی جس کے باعث  4 سے 6 اگست کے دوران سندھ کے بیشتر مقامات پر تیز اور موسلا دھار بارش متوقع ہے۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top