بدھ، 9-اکتوبر،2024
بدھ 1446/04/06هـ (09-10-2024م)

حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کو کیسے ٹارگٹ کیا گیا، اہم تفصیلات جاری

29 ستمبر, 2024 11:10

اسرائیل نے لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے جنرل سیکرٹری حسن نصر اللہ کو شہید کرنے کی اہم تفصیلات جاری کر دیں۔

ہفتے کو حزب اللہ نے سربراہ کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے خلاف جنگ جاری رہے گی، غزہ اور فلسطین کی حمایت، لبنان کے دفاع کیلئے اپنا جہاد جاری رکھیں گے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کے بریگیڈیئر جنرل امیچائی لیون نے حزب اللہ کے سربراہ کو شہید کیے جانے کی بعض اہم تفصیلات جاری کر دیں۔

انہوں نے بتایا کہ جنگی طیاروں نے بیروت میں ہدف پر 100 اقسام کے بارود برسائے اور ہدف کو ایسے نشانہ بنایا گیا کہ ہر 2 سیکنڈ کے بعد بارود اسی نشانے پر گرایا گیا۔

مزید پڑھیں:نعیم قاسم حزب اللہ کے عبوری سربراہ منتخب

مزید پڑھیں:لبنانی تحریک حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کون تھے؟

انہوں نے کہا کہ ٹھوس خفیہ معلومات نے سب سے اہم کردار ادا کیا اور دوسری اہم چیز یہ تھی کہ جب طیارے ہدف کی جانب بڑھ رہے ہوں یا بارود کو ہدف پر پہنچایا جارہا ہو تو حسن نصراللہ اور دیگر بچ نہ سکیں۔

خیال رہے کہ جمعہ کو لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والے اسرائیلی حملے میں حزب اللہ سربراہ حسن نصر اللہ شہید ہوئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top