ہفتہ، 20-جولائی،2024
( 14 محرم 1446 )
ہفتہ، 20-جولائی،2024

EN

حوثی مجاہدین کا بحیرہ احمر میں مال بردار امریکی بحری جہاز پر میزائل حملہ

13 فروری, 2024 08:48

 

یمن کے حوثیوں نے بحیرہ احمر میں ایک مال بردار جہاز کو نشانہ بنایا ہے، جو غزہ میں اسرائیل اور حماس کی جنگ کے آغاز کے بعد سے تازہ ترین حملہ ہے۔

حوثیوں نے اس جہاز کی شناخت اسٹار ایرس کے نام سے کی ہے۔

گروپ کے فوجی ترجمان یحییٰ ساری نے ایک ٹیلیویژن بیان میں کہا کہ یہ امریکی جہازتھا ،تاہم، سمندری جہاز رانی کے ٹریکروں کے مطابق یہ مارشل آئی لینڈ کے جھنڈے والا جہاز یونانی ملکیت تھا۔

برطانوی میری ٹائم سیکیورٹی فرم ایمبرے اور یونائیٹڈ کنگڈم میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز (یو کے ایم ٹی او) ایجنسی نے کہا کہ یونان کی ملکیت مارشل آئی لینڈ کے جھنڈے والےمال بردار جہاز کو آبنائے باب المندب سے گزرتے ہوئے دو واقعات میں میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا تھا۔

ایمبرنے نے کہا کہ مال بردار جہاز پر مبینہ حملے میں اس کے اسٹار بورڈ سائیڈ کو نقصان پہنچا ۔

واضح رہے حوثی مجاہدین نومبرسےاسرائیل کے اتحادی ملکوںسے منسلک جہازوں کو ڈرون اور میزائیلوں سے نشانہ بنارہے ہیں۔

یہ پڑھیں : امریکی اور برطانوی حملوں کیخلاف جوابی کارروائی ناگزیر ہے:حوثی مجاہدین

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top