مقبول خبریں
شہر قائد میں موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی
کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آج اور کل موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج بدھ کے روز شہر میں گرمی کی شدت بڑھ سکتی ہے جب کہ جمعرات کے روز کراچی کا درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھوسکتا ہے۔
ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق آئندہ 3 دنوں میں کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
مزید پڑھیں:ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم کیسا رہے گا؟
منگل کے روز کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو کہ جمعرات کے روز 36 ڈگری سے بڑھ سکتا ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 65 فی صد تک بڑھنے کا امکان ہوگا، جس سے شہری گرمی کی شدت زیادہ محسوس کریں گے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سمندری ہوائیں بدستوربحال رہنے کی توقع ہےتاہم 26ستمبرسے ملک پراثرانداز ہونے والے سسٹم کے تحت شہرمیں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
واضح رہے کہ منگل کے روز شہر کا مطلع صاف اور موسم مرطوب رہا جب کہ دن میں اوقات میں زیادہ تر دھوپ رہی اور گرمی کی شدت بھی محسوس کی گئی۔ ہوا میں نمی کا تناسب 67 فی صد تھا۔