ہفتہ، 14-ستمبر،2024
( 11 ربیع الاول 1446 )
ہفتہ، 14-ستمبر،2024

EN

ہنی سنگھ نے شاہ رخ سے تھپڑ کھانے پر خاموشی توڑ دی

04 ستمبر, 2024 09:57

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کو تھپڑ مارنے کے تنازع پر معروف بھارتی ریپر ہنی سنگھ نے بالآخر اپنی خاموشی توڑ دی۔

تفصیلات کے مطابق طویل عرصے بعد بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ہنی سنگھ نے اپنے مشہور گانے ‘چار بوتل ووڈکا’ اور شاہ رخ خان کی جانب سے تھپڑ مارنے کی خبروں پر کھل کر بات کی۔

انٹرویو میں جب ریپر سے پوچھا گیا کہ کیا بالی ووڈ اسٹار نے واقعی انہیں تھپڑ مارا ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ اس کا جواب یہاں نہیں دے سکتے، آپ اسے نیٹ فلکس پر میری دستاویزی فلم میں دیکھیں گے۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ شاہ رخ خان نے کبھی ان پر ہاتھ نہیں اٹھایا۔

مزید پڑھیں:شاہ رخ خان ہالی ووڈ فلموں میں کام کیوں نہیں کرتے؟ اداکار نے وجہ بتادی

فلم ‘چنئی ایکسپریس’ اور اس کے بعد ‘چار بوتل ووڈکا’ کی ریلیز کے دوران شاہ رخ خان کے ساتھ ہنی سنگھ کے تعاون نے ریپر کے باغیانہ جذبے اور عزم کو اجاگر کیا۔

شاہ رخ نے شروع میں گانا ریلیز نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا لیکن ہنی سنگھ اپنے فیصلے پر قائم رہے۔

یاد رہے کہ ماضی میں ریپر اور بالی ووڈ اسٹار کے درمیان لڑائی کی خبریں سامنے آئی تھیں لیکن اب ہنی سنگھ نے ان قیاس آرائیوں پر روشنی ڈالی ہے۔

ریپر کے مطابق جب انہوں نے بالی ووڈ اسٹار کیلئے گانا گایا تو وہ حیران رہ گئے اور اس کی ریلیز روکنے کا مشورہ دیا۔ شاہ رخ خان نے کہا کہ کیا آپ پاگل ہیں؟ یہ یقینی طور پر فلاپ ہوگی اور آپ کو شرمندگی کا سامنا ہوگا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top