بدھ، 9-اکتوبر،2024
بدھ 1446/04/06هـ (09-10-2024م)

حاملہ ہونے کے باوجود نامناسب ڈریسنگ؛ حبا تنقید کی زد میں

30 ستمبر, 2024 13:22

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حبا بخاری ہم ایوارڈز میں حاملہ ہونے کے باوجود نامناسب ڈریسنگ پر تنقید کی زد میں آگئیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں حبا بخاری سبز رنگ کے میکسی ٹائپ ڈریس میں شوہر آریز احمد کے ہمراہ دکھائی دے رہی ہیں۔

مداحوں نے اداکارہ کی ڈریسنگ پر انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حاملہ ہونے کے باوجود ایسے تنگ لباس کیساتھ ایوارڈ میں شرکت سمجھ سے بالاتر ہے۔

مزید پڑھیں: حبا بخاری نے حاملہ ہونے کی خبر چھپانے کی اہم وجہ بتا دی

قبل ازیں گزشتہ دنوں حاملہ ہونے کی خبر چھپانے کی اہم وجہ بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ کچھ لوگ میرے مداحوں کے پیار کو دیکھ کر مجھ سے حسد کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ خبروں کو چھپانے کی کوشش کی۔

مزید پڑھیں: حبا بخاری نے لندن ٹِرپ کے دوران حاملہ ہونے کی تصدیق کردی

انکا کہنا تھا کہ جی ہاں، میں حاملہ ہوں، میں اور اریز جلد ہی والدین بننے والے ہیں۔ اس دوران میں کام کرنے میں مصروف تھی، میں اپنی شوٹنگ کر رہی تھی۔ میرے بہت سے وعدے تھے جنہیں مجھے پورا کرنا تھا۔ مجھے لگتا ہے کہ حمل زندگی کا حصہ ہے، وہ دن چلے گئے جب لوگ حمل کے دوران گھر پر رہتے تھے۔

دوسری جانب ایوارڈ شو تنقید کرنے والے مداحوں کے کچھ کمنٹس درج ذیل ہیں:

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Anu Malik (@anumalik_official)

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top