مقبول خبریں
حبا بخاری کے گھر ننھے مہمان کی آمد، مارننگ شو ہوسٹ کا انکشاف
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حبا بخاری کے گھر ننھے مہمان کی آمد کا بھانڈا پھوٹ گیا۔
نجی ٹی وی چینل پر ماننگ شو ہوسٹ نادیہ خان انکشاف کیا کہ معروف جوڑی حبا بخاری اور آریز احمد کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد کی متوقع ہے تاہم وہ اپنے انکشاف کے بعد کئی بار دلیل دیتی رہیں۔
حبا بخاری نے 2021 میں اداکار آریز احمد کے ساتھ ڈراما ‘ انتہائے عشق’ میں بطور جوڑی کام کیا اور اس کی شوٹنگ کے دوران ایک دوسرے کی محبت میں مبتلا ہوگئے اور 6 جنوری 2022 کو رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے۔
مزید پڑھیں: کیا حبا بخاری اور اریز احمد کے گھر بچے کی پیدائش متوقع ہے؟
چند روز قبل نادیہ خان نے اپنے شو میں بتایا کہ حبا بخاری جلد ننھے مہمان کی منتظر ہیں جس پر مداح حیران رہ گئے۔
شو کے دوران نادیہ خان نے جوڑی کو جوڑے کو مبارکباد بھی دی جبکہ ڈراموں کی کامیابی انکی بطور اداکارہ کارکردگی کو بھی سراہا۔
مزید پڑھیں: حبا بخاری نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا، مگر کون سا؟
آریز احمد اور حبا بخاری چپ سادھ کیے بیٹھے رہے لیکن سوشل میڈیا صارفین نے نادیہ خان کو آڑے ہاتھوں لیا اور کسی دوسرے کی خوشخبری ان سے بھی پہلے کھولنے پر انہیں ٹرول کیا۔
مزید پڑھیں: حبا بخاری کو کِس بالی ووڈ اسٹار کا ہمشکل قرار دیا جارہا ہے؟
نادیہ خان نے اپنے ہی شو میں بات کی اور وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ‘ان دنوں میں ایک ڈرامے میں کام کر رہی ہوں جس میں آریز بھی میرے ساتھ ہے اور ہماری خوب گپ شپ لگتی رہتی ہے’۔
ہوسٹ نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ‘اگر یہ چھپانے والی بات ہوتی تو آریز مجھے بھی نہیں بتاتا کیونکہ جب سب سے چھپانی ہے تو مجھے بھی کیوں بتائی’۔