مقبول خبریں
"لبنان میں زمینی کارروائیاں محض اسرائیلی دعوؤں کے سوا کچھ نہیں”
لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے جنوبی علاقوں میں اسرائیلی فوج کی زمینی کارروائی کیلئے سرحد کراسنگ کی خبروں کو بےبنیاد قرار دیدیا۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے میڈیا کوآرڈینیٹر محمد عفیف کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کے لبنان کے جنوبی علاقوں میں سرحد پار کرکے زمینی کاررائیوں کے دعوؤں سے متعلق خبریں بےبنیاد ہیں۔
محمد عفیف نے کہا کہ جنوبی لبنان میں حزب اللہ اور قابض اسرائیلی افواج کے درمیان دوبدو جھڑپیں نہیں ہوئیں، جھوٹی خبریں محض اسرائیلی میڈیا اور فوج کے دعوے ہیں۔
مزید پڑھیں: اسرائیل کی دشمنی مشکلات سے بھرپور مگر دوستی تباہی اور بربادی
حزب اللہ کے میڈیا کوآرڈینیٹر نے کہا کہ لبنان کی سرحد عبور کرنے کی کوشش یا ہمت کرنے والی دشمن قوتوں سے ہمارے جانباز مردانہ وار مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔
مزید پڑھیں: حسن نصر اللہ کی تدفین کب، کہاں اور کیسے ہوگی؟
قبل ازیں گزشتہ روز رات گئے امریکی و دیگر میڈیا نے خبریں چلائیں تھی کہ اسرائیلی بری افواج ٹینکوں کے ذریعے لبنان کے جنوبی علاقوں میں داخل ہوگئے ہیں اور محدود پیمانے پر چھاپا مار کارروائی رہی ہیں۔
دریں اثنا عرب میڈیا نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کے جنوبی علاقے میں داخل ہونے پر لبنانی فوج 5 کلومیٹر دوری پر پیچھے ہٹ گئیں۔