جمعرات، 19-ستمبر،2024
بدھ 1446/03/15هـ (18-09-2024م)

پاسپورٹ بننے میں سُست روی کی وجہ سامنے آگئی

05 ستمبر, 2024 13:39

اسلام آباد: وفاقی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ روزانہ 50 ہزار پاسپورٹ کی درخواستیں آرہی ہیں جب کہ پروڈکشن 22 ہزار ہے۔

سینیٹ اجلاس کے وقفہ سوالات میں وزارت داخلہ کا تحریری جواب ایوان میں پیش کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ بڑی تعداد میں پاسپورٹ کی درخواستیں ملنے اور کم تعداد میں پروڈکشن سے پاسپورٹ کی فراہمی میں تاخیر کا مسئلہ ہے۔

مزید پڑھیں:اب پاسپورٹس کسی بھی شہر سے بن سکیں گے؟

وزارت داخلہ نے اپنے جواب میں بتایا کہ سال 2022 کے بعد سے ڈی جی امیگریشن اور پاسپورٹ کو روز بہت درخواستیں مل رہی ہیں۔ پاسپورٹ کیلئے موصول ہونے والی روزانہ درخواستوں کی تعداد 45 سے 50 ہزار ہے جب کہ پاسپورٹ پروڈکشن سہولت روزانہ صرف 20 سے 22 ہزار پاسپورٹ فراہم کر سکتی ہے جس کے نتیجے میں پاسپورٹ کا بیک لاگ جمع ہو رہا ہے۔

وزارت داخلہ کے مطابق 6 ڈیسک ٹاپ پرنٹرز اور2 ای پاسپورٹ مشینیوں کا آرڈرجولائی میں دیا ہے جن فراہمی بھی رواں ماہ میں متوقع ہے جب کہ وزارت خزانہ نے دونوں خریداریوں کے لیے مطلوبہ فنڈز مختص یاجاری نہیں کیے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top