مقبول خبریں
کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں تیز بارش کا امکان
محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں مزید بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم مطلع ابر آلود رہے گا۔
کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں مغرب سے 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جس میں نمی کا تناسب 80 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ موسمیات نے کہا کہ 14 اگست کو کراچی میں کہیں بوندا باندی اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، بالائی پنجاب، کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا اور پوٹھوہار ریجن میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔