جمعرات، 19-ستمبر،2024
بدھ 1446/03/15هـ (18-09-2024م)

ملک کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش کا امکان

31 جولائی, 2024 10:09

محکمہ موسمیات نے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیشگوئی کر دی۔.

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، بالائی/وسطی پنجاب، اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، جنوب مشرقی سندھ اور جنوبی بلوچستان میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج رات موسلا دھار بارش سے کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، کوہ سلیمان اور ملحقہ شمال مشر قی/جنوبی بلوچستان کے پہاڑی علاقوں کے مقامی / بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

موسلا دھار بارش کے باعث شمال مشرقی پنجاب، کراچی سمیت زیریں سندھ کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا بھی اندیشہ ہے۔

اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم مرطوب اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ رات کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top