بدھ، 9-اکتوبر،2024
بدھ 1446/04/06هـ (09-10-2024م)

شہید حسن نصر اللہ کی شہادت کا اعلان؛ اینکر رو پڑیں، ویڈیو وائرل

28 ستمبر, 2024 19:40

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی شہادت کا اعلان کرتے ہوئے لبنانی ٹی وی کی خاتون اینکر اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں۔

لبنانی میڈیا پر شہید حسن نصر اللہ کی شہادت کی خبر سناتے وقت اینکر جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور لائیو ٹی وی اسکرین پر رو پڑیں۔

حزب اللہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے خلاف جنگ جاری رہے گی، غزہ اور فلسطین کی حمایت، لبنان کے دفاع کیلئے اپنا جہاد جاری رکھیں گے۔

مزید پڑھیں: حماس کا حزب اللہ سربراہ حسن نصر اللہ کی شہادت پر سوگ کا اعلان

وہیں لبنانی ٹی وی چینل المیادین پر حسن نصراللہ کی شہادت کا اعلان براہ راست نشریات میں کیا گیا، ان کی شہادت کی خبر پڑھتے ہوئے خاتون اینکر جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور نم آنکھوں سے ان کی شہادت کا اعلان کیا۔

مزید پڑھیں: حزب اللہ نے حسن نصر اللہ کی شہادت کی تصدیق کردی

اس دوران نیوز روم میں تجزیہ کار بھی جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور تبصرہ کرتے ہوئے خاموش ہوگئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top