مقبول خبریں
ہانیہ عامر نے نامناسب ویڈیوز بنانے والے بھارتی کو ڈھونڈ نکالا
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی نامناسب لباس میں نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے اکاؤنٹ کا پردہ چاک کردیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار کردہ ہانیہ عامر کی ڈیپ فیک نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے بھارتی اکاؤنٹ کو ڈھونڈ نکالا۔
ہانیہ عامر نے اکاؤنٹ کی تفیصلات شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے اُس اکاؤنٹ کو رپورٹ کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ دیگر سیلیبریٹیز کو محفوظ بنایا جاسکے۔
مزید پڑھیں: ہانیہ عامر کی نامناسب ویڈیوز؛ معاملہ کیا ہے؟ ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا، جس کا تعلق "انوریٹ سندھو” نامی صارف کا ہے، جس کے انسٹاگرام پر 22,000 فالوورز ہیں۔
مزید پڑھیں: ہانیہ کی اداکاری یا کچھ اور! صحافی انٹرویو کیلئے کیوں بیتاب
اکاؤنٹ پر 100 سے زیادہ پوسٹس شامل ہیں جن میں سے اکثر کے چہرے کو نمایاں کرنے والے مصنوعی ذہانت (اے آی) سے تیار کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: ٹرمپ ٹیٹو گرل؛ چندہ مانگنے پر مجبور ہوگئی
ہانیہ عامر نے کہا کہ اس اکاؤنٹ نے مجھے بلاک کردیا ہے لیکن کیا آپ سب اس اکاؤنٹ کو رپورٹ کرسکتے ہیں۔
اس کی پوسٹ کے فوراً بعد، پتہ لگانے سے بچنے کی بظاہر کوشش میں اکاؤنٹ کا نام بدل کر "کور سندھو” کردیا گیا ہے جبکہ اکاؤنٹ بھارت کے علاقے چندی گڑھ سے ایکٹیو ہے۔