مقبول خبریں
ہانیہ عامر کی نامناسب ویڈیوز؛ معاملہ کیا ہے؟ ردعمل سامنے آگیا
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی نامناسب لباس میں نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ردعمل سامنے آگیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار کردہ نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر اداکارہ نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سوال بھی کردیا۔
اے آئی سے تیار کردہ ویڈیو میں ہانیہ عامر کو نازیبا لباس میں دیکھا گیا، جس کے اسکرین شارٹ کیساتھ انہوں نے اسٹوری بھی شیئر کی۔
مزید پڑھیں: ہانیہ عامر نازیبا ویڈیو بنانے والوں کے ہتھے چڑھ گئیں
مصنوعی ذہیانت کے ذریعے ویڈیو پر ہانیہ عامر کا چہرہ لگایا گیاہے جس کو مداحوں نے دیکھتے ہی پہنچان لیا تاہم یہ ویڈیوز اُسوقت تک ملین ویوز حاصل کرچکی تھی۔
سوشل میڈیا پیچز سمیت نیوز آؤٹ لیٹس پر اداکارہ کی نازیبا ویڈیو وائرل ہونے کی خبریں سرگرم ہوگئیں۔
مزید پڑھیں: ہانیہ کی اداکاری یا کچھ اور! صحافی انٹرویو کیلئے کیوں بیتاب
ہانیہ عامر نے اسٹوری اپڈیٹ کرتے ہوئے گہری تشویش کا اظہار کیا اور لکھا کہ یہ مصنوعی زہانت کی چیزیں واقعی میں بہت خوفناک ہیں۔ کیا اس کے لیے کچھ قوانین بن سکتے ہیں؟۔
مزید پڑھیں: مستقل مغربی لباس پہننے پر ہانیہ عامر مداحوں کے نشانے پر
ہانیہ عامرنے وائرل ویڈیو سے متعلق وضاحت جاری کرتے ہوئے لکھا کہ یہ میری ویڈیوز نہیں ہیں، اگر کوئی ان کو میری سمجھتا ہے تو غلط ہے۔