مقبول خبریں
حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ تہران میں ادا کردی گئی
ایران میں قاتلانہ حملے میں شہید حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ آج تہران میں ادا کردی گئی۔
اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ تہران کے فلسطین اسکوائر میں ادا کی گئی، ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے نماز جنازہ پڑھائی جس میں خواتین سمیت دیگر سمیت مختلف مکاتب فکر کے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق شہید اسماعیل ہنیہ کے جسد خاکی کو قطری دارالحکومت منتقل کیا جائے گا جہاں کل ان کی نماز جنازہ امام محمد بن عبدالوہاب مسجد میں ادا ہوگی اور اس کے بعد انہیں دوحہ میں ہی سپرد خاک کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان سمیت متعدد ممالک میں گزشتہ روز اسماعیل ہانیہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی جبکہ متعدد مذہبی اور سیاسی جماعتوں نے آج بھی مختلف مقامات پر غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ ایران کے دارالحکومت تہران میں اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔
اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے قبل ان کے خاندان کے 70 اراکین اسرائیلی حملوں میں جان کی بازی ہار چکے ہیں۔