مقبول خبریں
حج و عمرہ ادائیگی کی تصاویر و ویڈیوز؛ صحیفہ جبار کا اہم پیغام
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صحیفہ جبار نے حج اور عمرہ ادائیگی کی تصاویر و ویڈیوز شیئر کرنے والوں کیلئے اہم پیغام جاری کردیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر صحیفہ جبار خٹک نے حج و عمرہ ادائیگی کو فیشن سمجھ لینے والوں کیلئے معنیٰ خیز نوٹ شیئر کرتے ہوئے یہ بتانے کی کوشش کی کہ مقدس سفر کیلئے کئی لوگوں کی پوری زندگی کی جمع پونجی بھی کم پڑجاتی ہے۔
اداکارہ نے پوسٹ میں لکھا کہ مجھئ امید ہے کہ آپ مجھے معاف کریں گے کہ میں یہ بات سامنے لا رہی ہوں، لیکن میں ایک ایسی چیز کے بارے میں غور کر رہی ہوں جو مجھے پریشان کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں: کنسرٹ میں گلوکاری پھر عمرہ ادائیگی؛ آئمہ بیگ تنقید کی زد میں
صحیفہ جبار نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ عمرہ اور حج بہت ہی ذاتی اور روحانی سفر ہیں۔ مجھے یہ دیکھ کر تشویش ہوتی ہے جب لوگ ان تجربات کو سوشل میڈیا پر اس انداز میں شیئر کرتے ہیں جو دولت، شہرت یا عیش و آرام کو اجاگر کرنے جیسا لگتا ہے۔
ایسی چیزیں جیسے کلاک ٹاور میں قیام کرنا، خانہ کعبہ کے نظارے دکھانا، پُرتعیش کھانوں کا لطف اٹھانا، اور ہر قدم کو دستاویزی شکل دینا بعض اوقات ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ مقدس سفر کی اصل روح سے دور کر دیتے ہیں۔
مزید پڑھیں: ہانیہ عامر نازیبا ویڈیو بنانے والوں کے ہتھے چڑھ گئیں
میں پوری طرح سمجھتی ہوں کہ صرف اللہ ہی ہمارے دلوں کے حالات جانتا ہے اور وہی ہماری نیتوں کا فیصلہ کرتا ہے۔ تاہم، بطور ایک عوامی شخصیت، میرا ماننا ہے کہ ہمیں یہ ذمہ داری نبھانی چاہیے کہ جو کچھ ہم شیئر کرتے ہیں اس کے بارے میں محتاط رہیں۔
اداکارہ کی جانب سے جاری کردہ اصلاحی پیغام کو مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے۔
مزید پڑھیں: سونیا حسین نے نئے اداکاروں کو قیمتی مشورہ دیدیا
واضح رہے کہ حال ہی میں گلوکارہ آئمہ بیگ نے عمرے کی ادائیگی کے فوری بعد کچھ تصاویر شیئر کیں تھیں بعدازاں وہ کنسرٹ میں شریک ہوئیں تھی جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
View this post on Instagram