جمعرات، 25-جولائی،2024
( 19 محرم 1446 )
جمعرات، 25-جولائی،2024

EN

یونان کشتی حادثہ: ایف آئی اے نے غفلت برتنے پر درجنوں افسران کو بلیک لسٹ کردیا

17 مارچ, 2024 16:15

لیبیا اور یونان کشتی حادثے کی رپورٹ کے بعد ایف آئی اے نے ملک بھر سے 87 افسران واہلکار وں کو شعبہ امیگریشن میں تعیناتی کے حوالے سے بلیک لسٹ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی جاری احکامات میں کانسٹیبل سے لیکر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سطح کے اہلکار و افسران کو بلیک لسٹ کیا گیا، بیلک لسٹ کئے گئے اہلکاروں پر امیگریشن کے علاوہ اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکلز میں بھی تعیناتی پر پابندی ہوگی۔

ایف آئی اے احکامات میں شامل افسران اور اہلکاروں کو باقاعدہ انکوائری کے بعد بلیک لسٹ اور پابندی لسٹ میں شامل کیا گیا، بلیک لسٹ کے لئے جاری احکامات میں کراچی زون کے 13جبکہ ایف آئی اے سکھر کے 2 افسران شامل ہیں۔

دیگر اہلکار و افسران کا تعلق گوجرانوالہ، پشاور، کوہاٹ، ملتان، اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد اور بلوچستان سے ہے، مذکورہ اہلکاروں کو یونان میں کشتی حادثے کے حوالے سے تحقیقات میں ذمہ دار قرار دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ کچھ دن قبل وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی نے لیبیا اور یونان کشتی حادثے سے متعلق رپورٹ طلب کی تھی۔

وزارت داخلہ کی جانب سے ہفتہ کو جاری بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ انسانی سمگلنگ جیسے گھناؤنے کاروبار میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں اور یونان کشتی حادثہ انتہائی افسوسناک واقعہ تھا جس سے کئی مائوں کی گود اجڑ گئی۔ انہوں نے کہا کہ یونان کشتی حادثہ کے اصل ملزمان کو کیفر کردارتک پہنچانا ہو گا۔ محسن نقوی نے کہا کہ سہانے خواب دکھا کر غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے کے کاروبار میں ملوث عناصر کی جگہ جیل ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top