بدھ، 9-اکتوبر،2024
بدھ 1446/04/06هـ (09-10-2024م)

حکومت کا بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

10 ستمبر, 2024 14:25

آسٹریلیا نے بچوں کو سوشل میڈیا سے دور رکھنے کے لیے جلد قانون متعارف کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق آسٹریلیوی وزیر اعظم انتھونی البانیز نے قومی نشریاتی ادارے آسٹریلین براڈکاسٹنگ کارپوریشن سے گفتگو میں کہا کہ وہ 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی عائد کریں گے۔

انتھونی البانیز نے کہا کہ بچوں کو سوشل میڈیا سے دور رکھنے کے لیے وفاقی قانون رواں سال متعارف کرایا جائے گا۔

آسٹریلوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فیس بک، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک جیسی ویب سائٹس میں لاگ ان ہونے کے لیے بچوں کی کم از کم عمر کا فیصلہ نہیں کیا گیا لیکن توقع ہے یہ 14 سے 16 سال کے درمیان ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں بچوں کو سوشل میڈیا سے دور کرکے فٹنگ فیلڈز، سوئمنگ پولز اور ٹینس کورٹس پر دیکھنا چاہتا ہوں۔

نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے انتھونی البانیز نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں بچے حقیقی لوگوں کے ساتھ حقیقی تجربات کریں کیونکہ ہم جانتے ہیں سوشل میڈیا سماجی نقصان کا باعث بن رہا ہے۔

ادھر بائیں بازو کے رہنما نے کہا کہ اس سال کے آخر تک قانون سازی سے پہلے آنے والے مہینوں میں عمر کی تصدیق کا ٹرائل کیا جائے گا۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top