مقبول خبریں
گوگل کروم میں اہم ترین فیچر متعارف ہونے کیلئے تیار
گوگل کروم صارفین کی سہولت کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کے لیے تیار ہے۔
رپورٹس کے مطابق اس نئے فیچر کی بدولت صارفین کو اینڈرائیڈ ڈیوائسز اور ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز پر اپنے تمام گوگل اکاؤنٹ ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔
گوگل کروم نے کچھ عرصہ قبل آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے یہ فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا۔
نئے فیچر سے صارفین اپنے محفوظ پاس ورڈز، شیئرنگ ٹیبز، ویب ایڈریسز اور ڈیوائسز میں براؤزنگ کی سرگرمیوں تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔
ایسا کرنے سے گوگل کو آئی او ایس، اینڈروئیڈ اور ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز پر واحد متحد براؤزر کے طور پر کام کرنے کی اجازت ملے گی۔
ایک بلاگ پوسٹ میں کمپنی نے کہا کہ گوگل کروم میں سائن ان کرنے کے بعد آپ تمام ڈیوائسز پر اپنے گوگل اکاؤنٹ میں محفوظ تمام پاس ورڈز، ایڈریسز اور دیگر ڈیٹا تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔
اسی طرح اگر آپ سفر کے دوران نئے فون میں سائن ان کرتے ہیں تو اس فیچر کی وجہ سے تمام ڈیٹا تک رسائی حاصل ہوگی۔
اکاؤنٹ سنکرونائزیشن کی خصوصیت اوپن ٹیبز اور براؤزنگ ہسٹری کے لئے خود بخود فعال نہیں ہوگی لیکن کمپنی کو اجازت دینے کے بعد آپ اس فیچر سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔
واضح رہے کہ گوگل نے یہ نہیں بتایا کہ یہ فیچر اینڈرائیڈ اور ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے کب متعارف کرایا جائے گا۔