مقبول خبریں
گوگل کا آرٹیفیشل انٹیلجنس سے متعلق بڑا فیصلہ
گوگل نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی جیمنی سسٹم کو جی میل، گوگل دستاویزات، شیٹس اور سلائیڈز جیسی خدمات میں ضم کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق گوگل نے جی میل اور دیگر سروسز کیلئے اے آئی ماڈل متعارف کرایا ہے جب کہ جی میل کے لیے اے آئی اسسٹنٹ بھی متعارف کرایا گیا ہے جبکہ گوگل سروسز جیمنی 1.5 پرو ماڈل استعمال کرے گی جو سائیڈ پینل میں پوشیدہ ہوگا۔
مزید پڑھیں:کیا آپ کو معلوم ہے کہ گوگل کا نام کس طرح وجود میں آیا؟
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ گوگل انتظامیہ نے ایک بلاگ پوسٹ میں اعلان کیا کہ جیمنی کو جی میل اور دیگر سروسز کے نئے سائیڈ پینل کا حصہ بنایا جارہا ہے۔
اے آئی ماڈل صارفین کو بہت زیادہ سپورٹ فراہم کرے گا اور یہ نیا سائیڈ پینل زیادہ تر سروسز کے اوپری دائیں کونے میں اسپارک بٹن پر کلک کرنے پر کھل جائے گا اور صارفین جیمنی سے مختلف سوالات پوچھ سکیں گے۔
اینڈروئیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز کے صارفین ای میل تھریڈز کا تجزیہ کرنے اور خلاصہ میں مخصوص نکات کو نمایاں کرنے کے لئے جی میل میں اے آئی ٹول استعمال کرسکتے ہیں۔ اس اپ ڈیٹ کا مقصد طویل ای میلز پڑھنے میں ضائع ہونے والے وقت کو بچانا ہے۔
گوگل کے مطابق جیمنی کا رول آؤٹ 25 جون سے شروع ہوا تھا اور اسے آہستہ آہستہ تمام صارفین کے لیے جاری کیا جائے گا۔