ہفتہ، 14-ستمبر،2024
( 11 ربیع الاول 1446 )
ہفتہ، 14-ستمبر،2024

EN

گوگل نے انسداد چوری اپ گریڈ متعارف کرا دی

20 اگست, 2024 16:37

گوگل نے جرائم کی شرح میں اضافے کے بعد اینڈرائیڈ صارفین کیلئے مصنوعی ذہانت سے لیس انسداد چوری اپ گریڈ متعارف کرادی ہے۔

گوگل نے اینڈرائیڈ صارفین کے لئے مئی میں ایک جدید اینٹی چوری فیچر متعارف کرانے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے جواینڈرائیڈ 15 کے ساتھ شروع ہونے والا ہے اور شائقین اس دلچسپ فیچر کا انتظار کر رہے ہیں۔

گوگل کے مطابق تھیفٹ ڈیٹیکشن لاک ٹول کو اے آئی ٹیکنالوجی اور فون کے گائیروسکوپ اور ایکسیلومیٹر کے استعمال سے چوری سے منسلک مشکوک حرکات کی نشاندہی کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:گوگل کا آرٹیفیشل انٹیلجنس سے متعلق بڑا فیصلہ

بے ترتیب حرکت کے نمونوں کو محسوس کرنے پر جیسے اچانک جھٹکے کے بعد تیز رفتار، یہ خصوصیت تیزی سے ڈیوائس کی اسکرین کو لاک کردے گی، جس سے مالک کی ذاتی معلومات کی حفاظت ہوگی۔

زیڈ ڈی نیٹ کے مطابق گوگل آخر کار مصنوعی ذہانت سے چلنے والا فیچر متعارف کرا رہا ہے لیکن صرف برازیل میں صارفین کے ایک منتخب گروپ کیلئے جنہوں نے کمپنی کے بیٹا پروگرام کے لئے سائن اپ کیا ہے۔

زیڈ ڈی نیٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ فیچر مکمل طور پر سامنے آنے کے بعد ممکنہ طور پر گوگل کے نئے فونز سے شروع ہوگا لیکن یہ تمام اینڈرائیڈ 10+ ڈیوائسز یا کسی بھی جدید اینڈرائیڈ فون پر دستیاب ہوگا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top