ہفتہ، 14-ستمبر،2024
( 11 ربیع الاول 1446 )
ہفتہ، 14-ستمبر،2024

EN

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی

03 ستمبر, 2024 13:55

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں آج کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونا ایک ہزار روپے سستا ہوا ہے جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 61 ہزار 500 روپے پر آگیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 857 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 24 ہزار 194 روپے ہوگئی جب کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 2950 روپے پر مستحکم ہے۔

دوسری جانب عالمی صرافہ منڈی میں دن کے دوران 5 ڈالر کمی سے سونے کا نرخ 2498 ڈالر فی اونس مقرر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں بڑی کمی ریکارڈ

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 63 ہزار 700 روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top