ہفتہ، 14-ستمبر،2024
( 11 ربیع الاول 1446 )
ہفتہ، 14-ستمبر،2024

EN

غزہ؛ زیر زمین سرنگ سے 6 یرغمالیوں کی لاشیں برآمد کرلی گئیں

01 ستمبر, 2024 17:20

غزہ کے علاقے رفع کی 20 میٹر زیر زمین سرنگ سے حماس کی جانب سے یرغمال بنائے گئے 6 اسرائیلیوں کی لاش برآمد کرلی گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جن یرغمالیوں کی لاشیں ملی ہیں ان میں 23 سالہ ہرش گولڈ برگ پولن، 24 سالہ ایڈن یروشلمی، 25 سالہ اوری ڈینینو، 32 سالہ الیکس لبنوف، 40 سالہ کارمل گیٹ، اور 27 سالہ الموگ ساروسی شامل ہیں۔

صہیونی فوجی ترجمان ریئر ایڈمرل ڈینیئل ہگاری نے بتایا کہ ان یرغمالیوں کی لاشیں ایک سرنگ سے ملیں جو اُس سرنگ سے تقریباً ایک کلومیٹر کی دوری پر تھی جہاں سے چند روز قبل فرحان القادی کو بازیاب کرایا تھا۔

مزید پڑھیں: ‘سیاسی وجوہات کی وجہ سے نیتن یاہو جنگ ختم نہیں کرنا چاہتا’

انہوں نے مزید کہا کہ سرنگ کے اندر حماس کے ساتھ کوئی جھڑپ نہیں ہوئی، ہمارے پہنچنے سے قبل مزاحمتی گروپ نے یرغمالیوں کو قتل کردیا تھا۔

مزید پڑھیں: تباہ حال غزہ کے جینن شہر میں اسرائیل فلسطینیوں کی عمارتیں بلڈوز کرنے لگا

خیال رہے کہ ان یرغمالیوں میں ایک امریکی نژاد اسرائیلی 23 سالہ ہرش گولڈ برگ پولن بھی شامل ہیں۔

حماس کی جانب سے یرغمالیوں کی لاشیں ملنے سے متعلق تاحال کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا تاہم یرغمالیوں کی لاشیں ملنے کے گزشتہ واقعے پر حماس کا کہنا تھا کہ یہ یرغمالی اسرائیلی بمباری کا نشانہ بنے تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top