ہفتہ، 14-ستمبر،2024
( 11 ربیع الاول 1446 )
ہفتہ، 14-ستمبر،2024

EN

سابق وفاقی وزیر اور اے این پی رہنما کا سیاست چھوڑنے کا فیصلہ

29 اگست, 2024 14:23

عوامی نیشنل پارٹی کے سنیئر رہنما اور سابق پارلیمنٹرین غلام احمد بلور نے سیاست سے کنارہ کشی کا فیصلہ کر لیا۔

خاندانی ذرائع کے مطابق غلام احمد بلور سیاست اور پشاور چھوڑ کر اسلام آباد منتقل ہو رہے ہیں۔

غلام بلور کے مطابق انتخابات میں پے درپے شکستوں اور اے این پی کی قیادت میں تبدیلیوں سے پیدا ہونے والی صورت حال کے بعد انتخابی سیاست سے کنارہ کشی کا فیصلہ کیا۔

اے این پی رہنما نے کہا کہ اب اگر الیکشن ہی نہیں لڑنا تو پھر پشاور میں کیوں رہوں؟ اس لیے پشاور چوھڑ کر اسلام آبد منتقل ہو رہا ہوں۔

واضح رہے کہ غلام بلور 1988 سے انتخابات میں حصہ لیتے رہے، وہ دو بار وفاقی وزیر برائے ریلوے اور ایک بار وفاقی وزیر برائے لوکل گورنمنٹ بھی رہ چکے ہیں۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top